برطانیہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بطور وزیر اپنے ابتدائی بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا یہ بیان جمعہ کے روز سامنے آیا ہے

<div class="paragraphs"><p>غزہ میں تباہی / یو این آئی</p></div>

غزہ میں تباہی / یو این آئی

user

یو این آئی

لندن: برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بطور وزیر اپنے ابتدائی بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا یہ بیان جمعہ کے روز سامنے آیا ہے۔ برطانوی لیبر پارٹی نے جمعرات کے روز انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے ساتھ لیبر پارٹی کے کیر سٹارمر کو شاہ چارلس نے وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔جنہوں نے لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے نگران ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ کے طور پر ذمہ داری دی ہے۔ 51 سالہ ڈیوڈ لیمی جنہوں نے ڈیوڈ کیمرون کی جگہ لی ہے۔ کا کہنا ہے کہ وہ ' ملک کے اعلیٰ سفارت کار بننے کے بعد انتھک سفارت کاری کے ساتھ کام کریں گے۔' ڈیوڈ لیمی 2021 سے لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے لیے ترجمان کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔


انہوں نے اپنے پہلے بیان میں ہی کہا ہے کہ 'ہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ طبقات کس قدر اذیت سے گذرے ہیں جنیں اسرائیل اور غزہ سے نکلنے کا منظر نامہ دیکھنا پڑا ہے۔ 'لیکن اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انتھک انداز میں سفارت کاری کریں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کریں۔ نیز یرغمالیوں کی فوری کے لیے کام کریں۔ 'انہوں نے مزید کہا ہے صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی کے لیے تمام تر کوششوں کی ہر ممکن حد تک حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے اسرائیل کے سب سے بڑے اٹحادی ملک امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ کے تقریبا آٹھ ماہ مکمل ہونے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے 31 مئی کو ایک فارمولہ پیش کیا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے غزہ جنگ کے 9 ماہ مکمل ہونے پر برطانوی وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ہی اس جو بائیڈن فارمولے کی مکمل تائید کی ہے۔ لیبر پارٹی حکومت سے بھی توقع کی جارہی کہ وہ بھی پچھلی حکومت کی پالیسی کو ہی اسرائیل بارے جاری رکھے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔