واشنگٹن ڈی سی کے قریب موجود 8 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افرا تفری

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی کے آس پاس کے 8 اسکولوں میں بم دھماکوں کی ملی دھمکی سے متعلق جانچ شروع کر دی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی، تصویر آئی اے این ایس
واشنگٹن ڈی سی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی کے آس پاس موجود 8 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس کے بعد اسکول انتظامیہ اور پولیس محکمہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پولیس نے کہا کہ وہ امریکی راجدھانی کے آس پاس کے آٹھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کی پوری طرح جانچ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس محکمہ نے بدھ کی دیر شب ایک ٹوئٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ پبلک اسکولوں اور چارٹر اسکولوں کو بغیر کسی خطرناک اشیاء کے صاف کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل ایجنسیوں کی مدد سے جانچ چل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنبر ہائی اسکول سمیت کئی ڈی سی اسکولوں کو بدھ کی دوپہر کو خالی کر دیا گیا تھا، جب دوسرے جنٹلمین ڈگ ایمہاف کو بم سے اڑانے کی دھمکی کی وجہ سے منگل کو ڈنبر ہائی اسکول میں ایک پروگرام سے باہر کر دیا گیا تھا۔


ڈی سی پبلک اسکولوں کے چانسلر لوئس ڈی فیربی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا کہ ’’یہ پریشانی والے واقعات ہیں، جنھیں ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔‘‘ غور طلب ہے کہ پورے امریکہ کی تاریخ میں افریقی-امریکیوں کی حصولیابیوں اور جدوجہد کو اعزاز دینے کے لیے وقف اس مہینے کے شروعاتی دنوں میں ملک بھر میں ایک درجن سے زائد تاریخی اور سیاہ فام کالجوں و یونیورسٹیوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔