بائیڈن نے امریکہ اور پولینڈ کے تعلقات کو سراہا
وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق جو بائیڈن نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو پولینڈ کی ضرورت ہے، جس طرح پولینڈ کو امریکہ کی ضرورت ہے۔
وارسا: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا اور یوکرین کے باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کرنے کے لئے پولینڈ کے عوام کی تعریف کی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق جو بائیڈن نے پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کو پولینڈ کی ضرورت ہے، جس طرح پولینڈ کو امریکہ کی ضرورت ہے۔
پولینڈ پریس ایجنسی کے مطابق آندریج ڈوڈا نے کہا کہ جو بائیڈن کا دورہ ایک اہم سیکورٹی کا اشارہ ہے۔ جو بائیڈن نے عہد کیا کہ ان کا ملک اور اس کے اتحادی یوکرین کی حمایت کرتے نہیں تھکیں گے اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی اجتماعی سلامتی کے لیے امریکہ کے عزم پر زور دیا۔
پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا نے یورپی ممالک اور نیٹو پر یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر زور دیا۔ جو بائیڈن کیف کے اچانک دورے کے بعد پیر کو پولینڈ پہنچے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ ان کا دوسرا دورہ تھا۔ وہ بدھ کو یہاں منعقد ہونے والی بخارسٹ نائن چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔