جو بائیڈن نے کارلوس ڈیل ٹورو کو نیوی چیف کے عہدے کے لئے کیا نامزد

کارلوس ڈیل ٹورو امریکی بحریہ کے ایک سبکدوش کمانڈر ہیں، ان کے پاس قومی سلامتی اور بحری آپریشن، بجٹ اور حصول کا تقریباً 40 برسوں کا تجربہ ہے۔

یو ایس نیوی
یو ایس نیوی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بحریہ کے سبکدوش کمانڈر کارلوس ڈیل ٹورو کو امریکی بحریہ کے چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ امریکی صدر کے دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے یہ اطلاع دی۔ وائٹ ہاؤس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’جو بائیڈن نے نیوی چیف کے عہدے کے لئے کارلوس ڈیل ٹورو کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ کارلوس ڈیل ٹورو امریکی بحریہ کے ایک سبکدوش کمانڈر ہیں، ان کے پاس قومی سلامتی اور بحری آپریشن، بجٹ اور حصول کا تقریباً 40 برسوں کا تجربہ ہے‘‘۔

ریلیز کے مطابق کیوبا کے ہاوانا میں پیدا ہوئے کمانڈر کارلوس ڈیل ٹورو 1962 میں مہاجر کے طور پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ آئے تھے۔ ریلیز کے مطابق ایس بی جی ٹیکنالوجی سیلوشن کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے جہاز سازی، اے آئی، سائبر سیکورٹی اور خلائی نظام سمیت بحریہ کے پروگراموں کی حمایت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔