کیمسٹری شعبہ میں بنجامن لسٹ اور ڈیوڈ میک ملن کو ملا 2021 کا نوبل ایوارڈ
مالیکیولس بنانے سے متعلق کی گئی دریافت کے لیے بنجامن لسٹ اور ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو 2021 کے لیے کیمسٹری شعبہ کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
میڈیسن اور فیزکس شعبہ میں 2021 کے لیے نوبل ایوارڈ کا اعلان ہونے کے بعد آج کیمسٹری شعبہ میں بھی نوبل ایوارڈ کے ناموں کا اعلان ہو گیا۔ کیمسٹری شعبہ میں بہترین کارکردگی کے لیے اس سال کا مشہور نوبل انعام بنجامن لسٹ اور ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مالیکیولس بنانے سے متعلق کی گئی دریافت کے لیے ان دونوں سائنسدانوں کو کیمسٹری کا یہ نوبل انعام دیا گیا ہے۔
دراصل آرگینوکیٹلیسس ایک حیرت انگیز رفتار سے منظرعام پر آیا ہے۔ ان عملوں کا استعمال کرتے ہوئے محققین اب نئے فارماسیوٹیکلز سے لے کر مالیکیولس تک کچھ بھی زیادہ بہتر انداز سے بنا سکتے ہیں، جو شمسی خلیات میں روشنی کو پکڑ سکتے ہیں۔
اس سے قبل منگل کو اس سال کا فیزکس کے شعبہ میں نوبل انعام سیوکورو مانیبے، کلاس ہیسلمین اور جیورجیو پیریسک کو دیا گیا۔ دی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس کی طرف سے یہ ایوارڈ ماحولیات اور پیچیدہ فیزکس سسٹم میں دریافتوں کے لیے تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ اس سے قبل پیر کے روز میڈیسن شعبہ کے لیے 2021 کا نوبل انعام ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پاتاپوتین کو دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔