بنگلہ دیش کا اقتصادی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اب عالمی تجارتی میدان میں برآمد کنندگان کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیکسٹائل تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ / IANS
وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ / IANS
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے اقتصادی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ’ورلڈ ٹریڈ اسٹیٹسٹکس ریویو -2018‘ کی رپورٹ میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بنگلہ دیش کے برآمدات کے شعبے کی آمدنی میں دو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اب عالمی تجارتی میدان میں برآمد کنندگان کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیکسٹائل تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سرفہرست ہے۔ سال 2000 میں دنیا کی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں اس کا حصہ 2.50 فیصد تھا جو سال 2020 میں مستقل طور پر بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش’ سنگل گارمنٹس ایکسپورٹ‘ کرنے والے ملک کی حیثیت سے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔