ڈھاکہ: عمارت میں زبردست آتشزدگی، 70 لوگ جاں بحق، کئی زخمی
فائر بریگیڈ کا عملہ پوری رات آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہا، حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں ایک عمارت میں آگ لگ جانے کی وجہ سے کم از کم 70 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ کئی دیگر افراد بری طرح جھلس گئے۔ پولس انسپکٹر جنرل محمد جاوید پٹواری نے حادثہ میں 70 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً دس بجکر چالیس منٹ پر پرانے ڈھاکہ میں حاجی وحید منشن نامی ایک پانچ منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ایک کیمیائی گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ کی لپٹیں جلد ہی نزدیکی چار عمارتوں میں پھیل گئیں جس سے بڑی تعداد میں لوگ عمارتوں کے اندر پھنس گئے۔
محمد جاوید پٹواری نے مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندر مزید لاشیں ہوسکتی ہیں۔ ہم سب جلی ہوئی عمارت کے اندر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ پولس انسپکٹر جنرل محمد جاوید پٹواری نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ مزید عمارتوں میں پھیل سکتی تھی لیکن فائر بریگیڈ کا عملہ پوری را ت آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہا اور آخر اس پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں میں بڑی تعداد میں خؤاتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ اور سٹی سیکورٹی کے ڈیوٹی افسر محفوظ روین نے اس حادثہ کے بارے میں بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ پوری رات آگ بجھانے کے کام میں مصروف رہا۔ انھوں نے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔ اس حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔