عالمی کپ: بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہراکر تہلکہ مچایا

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ورلڈکپ مقابلہ میں اتوار کو 21 رن سے ہراکر بڑا الٹ پھیر کردیا۔

تصویر سوشل میڈٰیا 
تصویر سوشل میڈٰیا
user

یو این آئی

دنیا کےنمبر ایک آل راؤنڈر شکیب الحسن (75)اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم (78)کی شاندار نصف سنچریوں اور انکے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 142رن کی بہترین شراکت داری کی بدولت بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ورلڈکپ مقابلہ میں اتوار کو 21 رن سے ہراکر بڑا الٹ پھیر کردیا۔

عالمی کپ: بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہراکر تہلکہ مچایا

بنگلہ دیش نے 50 اوور میں چھ وکٹ پر 330 رن کا مضبوط اسکوربنالیاجو اسکی ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور تھا اور پھر اس نے نپی تلی گیندبازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ہدف تک نہیں پہنچنے دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹ پر 309 رن ہی بناسکی ۔ بنگلہ دیش نے اس طرح جیت کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنی شروعات کی جبکہ جنوبی افریقہ کو مسلسل دوسری ہار کاسامنا کرنا پڑاہے ۔جنوبی افریقہ کو اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے 104 رن سے ہرایاتھا۔مسلسل دوہار سے جنوبی افریقہ کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔جنوبی افریقہ کو اپنا اگلا میچ پانچ جون کو دنیاکی نمبر دوٹیم ہندستان سے کھیلنا ہے ۔

عالمی کپ: بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہراکر تہلکہ مچایا

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے چوٹی کے سبھی بلے باز وں نے رن بنائے لیکن وقفہ وقفہ سے اپنے وکٹ بھی کھوئے ۔کوئنٹن ڈی کاک نے 23، ایڈن مارکرم نے 45،کپتان فاف ڈو پلیسس نے 62،ڈیوڈ ملر نے 38،ریسی وان ڈیر ڈوسین نے 41 اور جے پی ڈومنی نے 45رن بنائے ۔ڈومنی کے 48ویں کی پہلی گیندپر بولڈ ہوتے ہی جنوبی افریقہ کی امیدیں ختم ہوگئیں ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اسکے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز مستفیض الرحمن نے 67رن پر تین وکٹ اور محمد سیف الدین 57رن پر دووکٹ لیے جبکہ مہدی حسن اور شکیب الحسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔

عالمی کپ میں کھیل رہی ایشیا کی چوتھی ٹیم بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کی مضبوط گیندبازی کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کی ۔شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی شراکت داری زبردست رہی ۔شکیب نے 84گیندوں میں 75رن میں 8چوکے اور ایک چھکالگایاجبکہ مشفق الرحیم نے 80 گیندوں میں 78 رن میں آٹھ چوکے لگائے۔ محموداللہ نے مڈل آرڈر میں 33گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 46 رن بنائے۔

عالمی کپ: بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہراکر تہلکہ مچایا

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پیلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر تمیم اقبال اور سومیہ سرکار نے بنگلہ دیش کو 8اعشاریہ 2اور میں 60 رن جوڑکر اچھی شروعات دی۔ تمیم نے 29 گیندوں میں 16 رن میں دوچوکے اور سرکار نے 30 گیندوں میں 42 رن میں 9 چوکے لگائے۔ محمد متھن نے 21 گیندوں میں 21 رن میں دوچوکے اور ایک چھکا لگایا۔

عالمی کپ: بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو ہراکر تہلکہ مچایا

بنگلہ دیش کا پہلا وکٹ 60،دوسرا 75،تیسرا 217،چوتھا 242،پانچواں 250 اور چھٹا 316کے اسکور پر گرا ۔پانچواں وکٹ گرنے کے بعد محموداللہ اورمصدق حسین وکٹ پر جم گئے اور انھوں نے جنوبی افریقہ کے گیندبازوں کی آخری اووروں میں جم کر پٹائی کی ۔حسین 49ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن تب تک بنگلہ دیش کا اسکور 316رن پہنچ چکاتھا۔حسین نے 20گیندوں میں 26رن میں چار چوکے لگائے ۔محموداللہ اور حسین نے چھٹے وکٹ کے لیے 66رن کی شراکت داری کی۔


محموداللہ نے 50ویں اوور کی پہلی گیندپر کیگسو ربادا پر شاندار چھکالگایا جبکہ مہدی حسن نے تیسری گیند پر چوکا لگایا۔50اوورکے اختتام تک بنگلہ دیش کا اسکور 330رن پہنچ گیا جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اسکا سب بڑا اسکور ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے آندلے فہلکوایونے 52رن دیکر دووکٹ ،کرس مورس نے 73رن پر دووکٹ اور عمران طاہر نے 57رن پر دووکٹ لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Jun 2019, 4:06 AM