نیوزی لینڈ کی مساجد کے بعد سری لنکا کے چرچوں پر حملے، نشانے پر مذہبی مقامات

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر سلسلہ وار دھماکوں میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک ہوئے ہیں، ایسٹر مسیحیوں کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے جو عیسی مسیح کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں نماز جمعہ کے دوران دو مساجد کے اندر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اب ایشیائی ملک سری لنکا میں دعائیہ تقریب کے دوران گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مسیحیوں کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ایسٹر کے موقع پر اتوار کو کیے گئے سلسلہ وار دھماکوں میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حیران کرنے کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ دھما کے ایسٹر کے موقع پر کیے گئے، ایسٹر یا جی اٹھنے کا اتوار عیسی مسیح کے زندہ ہونے کی خوشی میں دنیا بھر کے مسیحیوں میں منایا جاتا ہے۔ ایس موقع پر اتوار کے روز سری لنکا کے چرچوں میں لوگ بڑی تعداد میں عبادت کے لئے پہنچے تھے۔ صبح کے تقریباً 8.45 بجے الگ الگ چرچوں میں دھماکے ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کی زد میں کولمبو، بٹی کلیوا، نگیمبو کے چرچ آئے ہیں، جبکہ دو ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان سلسلہ وار دھماکوں میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ کیونکہ جس وقت یہ دھماکے ہوئے ہیں، چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور عبادت میں مشغول تھے۔ ان دھماکوں کے بعد مذہبی مقامات کی حفاظت کو لے کر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ میں بھی اسی طرح کا بڑا حملہ دیکھنے کو ملا تھا، جہاں کرائسٹ چرچ شہر میں دو مساجد کے اندر گھس کر ایک دہشت گرد نے نماز پڑھ رہے لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کی تھی۔ اس حملہ میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔