افغانستان میں کئی مقامات پر دھماکے، 14 افراد جان بحق، 32 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں چار مختلف دھماکوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے

افغانستان میں دھماکے / آئی اے این ایس
افغانستان میں دھماکے / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں چار مختلف دھماکوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام کابل کے کولولا پشتہ علاقے میں نماز کے دوران مسجد میں دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان خالد زدران نے ٹویٹ میں کہا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ حضرت زکریا مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

صوبائی محکمہ پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دھماکہ مزار شریف میں پی ڈی (پولیس ڈسٹرکٹ) 10 اور پی ڈی 5 میں 3 وین-بسوں میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوا، جس میں 9 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔نشانہ بننے والی بسیں صوبہ بلخ کے دارالحکومت شمالی شہر میں شام کے اوقات میں مصروف سڑکوں پر مسافروں کو لے جا رہی تھیں۔تاحال کسی گروہ یا فرد نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔