آرمینیا کے میزائل حملے میں 21 آذری شہری ہلاک، جنگ بندی کی تیسری کوشش ناکام
آذربائیجان نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ بردہ ضلع میں آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں
باکو: آذربائیجان نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ بردہ ضلع میں آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔ جس مقام پر حملہ کیا گیا وہ متنازعہ علاقہ نگورنو قراباخ کے نزدیک ہے اور یہ حملہ گزشتہ ایک مہینے سے چل رہے تنازعہ کے دوران سب سے شدید تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ، ملک کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ ایک گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں کاروباری سہولیات واقع ہیں۔ آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان شوشان اسٹیپین نے تاہم اس الزام کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک نے بردہ پر حملہ کیا تھا۔
آرمینیائی خبر رساں آرمین پریس نے اطلاع دی ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے بدھ کے روز ناگورنو-کاراباخ علاقے میں اسٹیفن کریٹ اور شوشی شہر پر بمباری کی جس سے متعدد شہری ہلاک ہوئے۔
اس سے قبل ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز آزربائیجان اور آرمینیا کے اعلی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ ناگورنو-قاراباخ خطے کے بارے میں جنگ بندی پر عمل کریں ، جس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔
امریکی ثالثی کے بعد ، دونوں ممالک پیر کے روز انسان دوست جنگ بندی سے متعلق ایک معاہدے پر پہنچے ، جس کے فوراً بعد ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جنگ بندی کی یہ تیسری کوشش تھی جس پر اتفاق کئے جانے کے چند منٹوں بعد ہی اس کی خلاف ورزی کر دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔