ارجنٹائنا نے کیا ماڈرنا ویکسین کی دو کروڑ ڈوز خریدنے کا فیصلہ

ارجنٹائنا میں ایک اعشاریہ نو کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 50 لاکھ سے زائد افراد نے دوسری خوراک لی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بیونس آئرس: لاطینی امریکی ملک ارجنٹائنا کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے ماڈرنا ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں خریدے گا اور اس معاہدے کے تحت پہلی کھیپ اگلے سال تک سپلائی متوقع ہے۔ ارجنٹائنا کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزارت صحت نے ویکسین کی مقدار کی خریداری کے لئے ماڈرنا کے ساتھ ایک ایم او او پر دستخط کیے ہیں۔ ویکسین کی سپلائی2022 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

ارجنٹائن پہلا ملک ہے جس نے روس کی اسپوتنک وی ویکسین کے استعمال کو منظوری دی اور مقامی طور پر پیداوار شروع کی۔ اس کے علاوہ یہاں آسٹرا زینیکا اور سونو فارم ویکسین بھی لگائی جا رہی ہیں۔ ابھی تک ارجنٹائنا میں ایک اعشاریہ نو کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 50 لاکھ سے زائد افراد نے دوسری خوراک لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔