ایپل نے ’فیس ٹائم بگ‘ معاملہ پر معافی مانگی، خرابی جلد دور کرنے کا وعدہ
ایپل نے کہا کہ ’’ہم اس خرابی کی وجہ سے متاثر ہونے والے اور فکر مند گاہکوں سے معافی طلب کرتے ہیں۔ خرابی دور کرنے کا عمل پورا کرلیا گیا ہے، جلد ہی نیا اپڈیٹ جاری کر دیا جائے گا۔‘‘
سان فرانسسکو: امریکہ کی مشہور الیکٹرونک اور سافٹ ویئر کمپنی ایپل نے ’گروپ فیس ٹائم سیکورٹی بگ‘ کی وجہ سے گاہکوں کی اطلاع کے بغیر ان کی بات چیت سنے جانے کے معاملے میں معافی مانگ لی ہے۔
ایپل نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ’’گروپ فیس ٹائم سیکورٹی بگ کی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے اور کمپنی اس فیچر کو دوبارہ شروع کرنے کےلئے اگلے ہفتے ایک سافٹ ویر اپڈیٹ جاری کرے گی۔ ہم اس بگ کےبارے میں اطلاع دینے کے لئے تھامپسن خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
کمپنی نے کہا ہے کہ ’’ہم اس خرابی کے وجہ سے متاثر ہوئے اور اس مسئلہ کےسلسلے میں فکرمند اپنے سبھی گاہکوں سے دل کی گہرائیوں سے معافی طلب کرتے ہیں۔ ہم اپنے گاہکوں کے صبر کی تعریف کرتے ہیں اور ہم نے خرابی دور کرنے کا عمل پورا کرلیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ 19 جنوری کو اریزونا میں ایک 14 سالہ نوجوان نےاس خرابی کا پتہ لگایا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گروپ فیس ٹائمنگ کررہا تھا تو اسے پتہ چلا کہ وہ اپنے اس دوست کی باتیں بھی سن سکتا ہے جس نے لائیو چیٹ کےلئے اس کی کال ریسیو نہیں کی تھی۔ نوجوان کی ماں مشیل تھامپسن نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ایپل کو باخبرکرنے کی کوشش کی تھی۔
ایپل کے آئی فون، آئی پیڈس اور کمپیوٹر میں یہ بگ آنے سے گاہکوں کی سیکورٹی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ بگ کے وجہ سے بغیر کال ریسیو کئے گاہکوں کی باتیں سنی جارہی تھیں۔ یہی نہیں ان کمنگ کال بند کئے جانے پر کال کرنے والوں کا ویڈیو بھی دکھائی دے رہاتھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔