کشمیر مسئلہ ہند-پاک خود سلجھا لیں گے، ہم کسی کو زحمت نہیں دینا چاہتے: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے جی -7 چوٹی کانفرنس سے الگ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہند-پاک کے درمیان سبھی مسائل دوطرفہ ہیں اور ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو زحمت نہیں دینا چاہتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیئیرٹز(فرانس): وزیراعظم نریندرمودی نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ان میں کسی تیسرے فریق کا کوئی رول نہیں ہے۔


پی ایم مودی نے جی -7ملکوں کے چوٹی کانفرنس سے الگ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا،’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سبھی مسئلے دوطرفہ ہیں اور ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو زحمت نہیں دینا چاہتے۔مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جو 1947سے پہلے ایک ہی تھے،مل کر سبھی مسئلوں پر بات چیت بھی کرسکتے ہیں اور ان کا حل بھی نکال سکتے ہیں۔‘‘ کشمیر مسئلے پر ثالثی کی پیش کش کر چکے امریک صدر ٹرمپ نے پی ایم مودی کی بات سے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے مسئلے خود سلجھالیں گے۔


وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے الیکشن جیتنے کے وقت انہوں نے ٹیلی فون پر ان سے کہا تھا کہ پاکستان کو اور ہندوستان دونوں کو غریبی ،ناخواندگی اور بیماریوں سے لڑنا ہے۔دونوں ملک مل کر غریبی اور پریشانیوں سے لڑیں اور دونوں کے عوام کی بھلائی کے لئے مل کر کام کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔