الجزائر: خاتون کے ہاں پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش کا انوکھا واقعہ
خواتین کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں مگر الجزائر میں ایک خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بچے اور ماں صحت مند و تندرست ہیں
دبئی: خواتین کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں مگر الجزائر میں ایک خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بچے اور ماں صحت مند او تندرست ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجزائر میں ایک خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کا واقعہ دارالحکومت کے جنوب مغربی صوبے عین الدفلی میں پیش آیا۔ بچوں کی پیدائش کا عمل آپریشن کے ذریعے انجام دیا گیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمام بچوں اور ماںکی صحت تندرست ہے۔ زچگی کے عمل میں کام کرنے والی الجزائری طبی ٹیم کے ایک رکن نے نومولودوں کے ساتھ ایک فوٹیج بنائی ہے تاہم بچوں کا وزن نہیں بتایا گیا۔
سوشل میڈیا پر پانچ بچوں کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے تمام جڑواں بچے ہیں۔ ان میں کوئی بچی نہیں۔ امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں جڑواں بچوں کا تناسب 3 فی صد ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔