الشیخ السدیس نے مسجد حرام میں الیکٹرک گاڑیوں کا جائزہ لیا، تعداد بڑھانے کی ہدایت
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے عمومی صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور الیکٹرک گاڑیوں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے عمومی صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور الیکٹرک گاڑیوں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ عزت مآب الشیخ السدیس نے محکمہ موبیلٹی سروسز کو کام کو تیز کرنے اور الیکٹرک اور مینوئل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی تاکہ ضیوف الرحمن کی مزید بہتر سے بہتر خدمت کی جا سکے۔
ان گاڑیوں کے ذریعہ سے بیت اللہ شریف میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد کو عبادت کے مقام تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے زور دیا کہ اللہ کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کی خدمت کے لیے تمام جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔