امریکہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس نے پھر لی تقریباً 2000 جانیں

کورونا وائرس سے اموات کے معاملہ میں امریکہ نے اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں اب تک اس وائرس انفیکشن کی وجہ سے 17 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 'كووڈ -19' سے متاثر تقریب 2000 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں كورونا سے اب تک کل 14739 افراد کی موت ہو ئی ہے۔

امریکہ میں اس بیماری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 1973 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ بدھ کو ہونے والی 1939 اموات سے تھوڑا سا زیادہ ہے۔ امریکہ نے کورونا وائرس سے اموات کے معاملہ میں اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں اس وائرس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 17 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔


اسی درمیان امریکہ میں اس بیماری سے اب تک کل 424945 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جو کہ پوری دنیا میں کسی دوسرے ملک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 23292 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔