ترکیہ کے بعد اب نیوزی لینڈ بھی شدید زلزلے سے لرز اٹھا، 6.1 ریکارڈ کی گئی شدت

نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن سے شمال مغرب میں زلزلہ آیا ہے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

مغربی ایشیائی ممالک ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد اب براعظم آسٹریلیا کے جنوب میں واقع نیوزی لینڈ بھی زلزلے سے لرز اٹھا۔ نیوزی لینڈ میں بدھ یعنی 15 فروری کو سہ پہر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ کی اطلاع دینے والی ایجنسی ای ایم ایس سی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے نیوزی لینڈ میں لوئر ہٹ سے 78 کلومیٹر شمال مغرب میں محسوس کیے گئے ہیں۔ یہاں ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ایک ہفتے سے سمندری طوفان ’گیبریل‘ کا خطرہ منڈلا رہا تھا۔ اس طوفان کی وجہ سے کئی شہروں میں شدید بارش اور سیلاب آیا ہوا ہے۔ حالات اتنے تشویشناک ہو گئے ہیں کہ حکومت نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہاں کے 6 علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان گیبریل کے باعث ملک کے شمالی حصے میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد چار افراد کے ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ گیبریل، جو شمالی جزیرے کے مشرقی ساحل سے نیچے جانے سے پہلے اتوار کے روز نیوزی لینڈ پہنچا، اس نے پورے شہر کو کاٹ دیا، کھیتوں، پلوں اور مویشیوں کو بہا دیا، اور گھر پانی میں ڈوب گئے، لوگ چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔