’یوکرین پر حملہ کے بعد روس کو فوجی، معاشی اور سائبر محاذ پر زبردست نقصان‘

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریجنیکوف نے کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روس کو فوجی، معاشی اور سائبر سبھی محاذ پر تباہناک نقصانات ہو رہے ہیں، روسی کرنسی اب صرف کاغذ ہے۔

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریجنیکوف، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریجنیکوف، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ایک طرف روس نے یوکرین میں تباہی مچائی ہوئی ہے، اور دوسری طرف یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریجنیکوف کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد روس کو فوجی، معاشی اور سائبر سبھی محاذ پر تباہناک نقصانات ہو رہے ہیں۔

ریجنیکوف کا کہنا ہے کہ ’’122 گھنٹے کی دفاع۔ ہمارے محافظوں کی بہادری نئے محاذ کھول رہی ہے جہاں دشمن نقصان برداشت کر رہے ہیں۔ معاشی محاذ پر، روس کو پہلے ہی تباہناک نقصان ہوا ہے۔ روسی کرنسی اب صرف کاغذ ہے۔ روسی تیل برآمدگی پر پہلی پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔‘‘


یوکرین کے وزیر نے یہ بھی یاد دلایا کہ یوروپ کے اسلحوں کی فراہمی بڑھ رہی ہے۔ دیگر سبھی ضرورتیں بھی یوروپ کی مدد سے پوری کی جا رہی ہیں۔ روس میں سینکڑوں، ہزاروں لوگ پہلے ہی جان چکے ہیں کہ ان کی حکومت ان سے جھوٹ بول رہی ہے کہ کوئی ’خصوصی مہم‘ نہیں ہے، اور اس کی جگہ ایک جارحانہ جنگ ہے جو پہلے ہی ہزاروں روسیوں کو مار چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔