افغانستان: طالبان نے خواتین پر نئی پابندیوں کی خبروں کو کیا مسترد

افغانستان میں طالبان نے خواتین کے لیے خاص طور پر شاپنگ مالز میں کام کرنے سے متعلق نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے

سہیل شاہین / Getty Images
سہیل شاہین / Getty Images
user

یو این آئی

دوحہ: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے لیے خاص طور پر شاپنگ مالز میں کام کرنے سے متعلق نئی پابندیوں کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ قطر کے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے افغانستان میں خواتین کے لیے نئی پابندیوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا۔

العربیہ براڈکاسٹر نے منگل کو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان کی زیر قیادت عبوری افغان حکومت آئندہ 10 دنوں میں ملک میں خواتین کے بیوٹی سیلون بند کر دے گی اور شاپنگ مالز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔

شاہین نے کہا کہ یہ اطلاع غلط ہے، متعلقہ دفتر اس بیان کو مسترد کرتا ہے۔ واضح رہے کہ2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد عبوری افغان حکومت برسراقتدار آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔