افغان سیکورٹی فورسز نے غزنی میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا

بیان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود میں ایک پی کے مشین گن، تین پستول، ایک 82 ایم ایم کیلیبر کی اینٹی ٹینک گن، ہزاروں گولیاں اور دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>افغان طالبان، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

افغان طالبان، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کابل: افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبے غزنی میں 35 اے کے 47 اسالٹ رائفلوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی۔

بیان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود میں ایک پی کے مشین گن، تین پستول، ایک 82 ایم ایم کیلیبر کی اینٹی ٹینک گن، ہزاروں گولیاں اور دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔ یہ ہتھیار صوبہ غزنی کے بعض علاقوں میں کیے گئے آپریشن کے دوران قبضے میں لیے گئے۔


بیان میں اس حوالے سے کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں، افغان سیکورٹی فورسز نے چند ہفتے قبل پروان، ننگرہار اور نمروز صوبوں میں ہتھیاروں کے کئی ذخیروں کا پردہ فاش کیا تھا اور انہیں ضبط بھی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔