یوکرین میں کورونا کا نیا اسٹرین پایا گیا
یوکرین کے بوکووینا علاقے میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی توثیق ہوئی ہے جو کہ ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ برطانیہ میں پائے گئے کورونا اسٹرین سے کافی ملتا جلتا ہے۔
کیو: برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے مختلف اسٹرین کے بعد اب یوکرین میں بھی کورونا کے ایک نئے اسٹرین کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو کہ بے حد متعدی ہے۔ یوکرین میں اشیائے خوردنی اور صارفین کے تحفظ کے محکمہ کے سربراہ اولیہہ روبن نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
روبن نے کہا کہ ’دنیا میں اب تک کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے ایسے پانچ اسٹرین کے بارے میں پتہ چلا ہے جو کہ بے حد متعدی ہیں۔ ان میں برطانیہ، اسپین، جنوبی افریقہ اور برازیل میں پائے گئے کورونا کے اسٹرین شامل ہیں۔ یہ پانچ اسٹرین ہیں جو کہ چین سے ہی پوری دنیا میں پھیلے ہیں‘۔
یوکرین کے بوکووینا علاقے میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی توثیق ہوئی ہے جو کہ ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ برطانیہ میں پائے گئے کورونا اسٹرین سے کافی ملتا جلتا ہے۔ اس اسٹرین میں ایسے ٹریٹ ہیں جنھیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اب تک رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے۔ روبن نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو کورونا کے نئے اسٹرین کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔