نیپال میں پرواز بھرنے کے محض 3 منٹ بعد ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 5 افراد کی دردناک موت

حادثہ سے متعلق تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو کیپٹن ارون ملّا اڑا رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر</p></div>

ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

نیپال میں ایک اندوہناک طیارہ حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے جس میں سوار سبھی 5 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ایئر ڈائناسٹی کا ہے جو سوریہ چور پہاڑی سے جا کر ٹکرایا تھا۔ پولیس نے اس حادثہ اور ہوئی اموات سے متعلق تصدیق بھی کر دی ہے۔

حادثے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پولیس افسر شانتی راج کوئرالا نے بتایا کہ شیوپوری-7 کے پاس ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ شروعاتی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ سوریہ چور پہاڑی سے ہیلی کاپٹر ٹکرا گیا جس میں اس پر سوار بیشتر افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی ہے اور بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی جائے وقع پر دیکھے جا رہے ہیں۔


موصولہ اطلاع کے مطابق طیارہ نے رسووا کے سیافروبیسی کے پرواز بھری تھی۔ پرواز بھرنے کے 3 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور حادثہ کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ اس ہیلی کاپٹر میں 5 لوگوں کے سوار ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پائلٹ کے علاوہ اس طیارہ میں 4 چینی باشندے سوار تھے۔

حادثہ کے بارے میں تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو کیپٹن ارون مَلّا اڑا رہے تھے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ تریبھون ہوائی اڈہ کے مشرقی حصے میں سوریہ ایئرلائنس کا ایک طیارہ بھی حادثہ کا شکار ہو چکا ہے۔ اس حادثہ میں 18 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ حادثہ پرواز کے فوراً بعد ہی پیش آیا تھا۔ اس حادثے کی وجہ رَنوے پر طیارہ کا پھسلنا بتایا گیا تھا۔ اس پھسلن کی وجہ سے طیارہ زمین سے ٹکرایا گیا اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں، اس سے قبل 1992 میں اسی ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا جس میں تقریباً 167 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔