جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو کے اسپتال میں آتشزدگی، 200 مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا

فائر حکام کے حوالے سے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ڈائے گو میں واقع ایک اسپتال کے پارکنگ ٹاور میں لگی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تسویر یو این آئی</p></div>

تسویر یو این آئی

user

یو این آئی

سیول: جمعرات کی علی الصبح جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو کے ایک صوبائی اسپتال میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد تقریباً 200 مریضوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے فائر حکام کے حوالے سے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے ڈائے گو میں واقع ایک اسپتال کے پارکنگ ٹاور میں لگی تھی، جہاں تقریباً 170 فائربریگیڈ کے عملے اور 65 فائر انجن گاڑیوں نے دو گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

حکام نے بتایا کہ اسپتال سے نکالے گئے مریضوں میں سے ایک 70 سالہ خاتون نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے باعث اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ پولیس اور فائر بریگیڈحکام آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔