حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز

غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کی جنگ میں چار روزہ جنگ بندی آج سے نافذ ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>غزہ میں بمباری کی ایک تصویر، آئی اے این ایس </p></div>

غزہ میں بمباری کی ایک تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

غزہ: غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کی جنگ میں چار روزہ جنگ بندی آج سے نافذ ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان تقریباً سات ہفتوں سے جاری جنگ میں پہلی بار انسانی امداد رسانی کا آغاز ہو گیا ہے۔ توقع ہے کہ حماس کی طرف سے آج 13 یرغمالیوں کے ایک گروپ کو رہا کیا جائے گا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور جنگ سے متاثرہ غزہ کی پٹی کے لیے امداد رسانی میں اضافہ ہوگا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی صبح سات بجے (بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے) شروع ہوگئی تھی۔ جنگ بندی کے تحت فلسطینی قیدیوں کو بعد میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جانا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔