بنگلہ دیش کے مشہور و معروف کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا کیس درج

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب کے خلاف ڈھاکہ میٹروپولیٹن تھانے میں کیس درج کرایا گیا ہے، کیس درج کرانے والے شخص کا نام رفیق الاسلام ہے۔

شکیب الحسن، تصویر آئی اے این ایس
شکیب الحسن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اس وقت بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان دورے پر ہے پاکستان کے ساتھ پہلا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم میں مشہور و معروف کھلاڑی شکیب الحسن بھی کھیل رہے ہیں، لیکن انھیں کھیل کے دوران ایک بری خبر ملی ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان رہ چکے شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں ایک کپڑا کی دکان میں کام کرنے والے شخص کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ صرف شکیب الحسن ہی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت مجموعی طور پر 500 لوگوں کو اس معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔


بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ شکیب الحسن کے خلاف ڈھاکہ میٹروپولیٹن تھانے میں کیس درج کرایا گیا ہے۔ کیس درج کرانے والے شخص کا نام رفیق الاسلام ہے جو ڈھاکہ میں ایک مظاہرہ کے دوران ہلاک ایک شخص کے والد ہیں۔ دراصل شکیب الحسن بنگلہ دیش عوامی لیگ کے لیڈر ہیں جو کہ شیخ حسینہ کی پارٹی ہے۔ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد شیخ حسینہ ملک سے باہر نکل گئیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شکیب الحسن کے خلاف اسی لیے کیس درج ہو رہے ہیں کیونکہ وہ شیخ حسینہ کے قریبی تھے اور حکومت میں شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔