چین کی 71 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری، ایک ارب سے زیادہ لوگ کووڈ ویکسین کی خوراک حاصل کر چکے

چین میں کل آبادی کے تقریباً 71 فیصد یعنی ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں

چین کورونا وائرس
چین کورونا وائرس
user

قومی آواز بیورو

بیجنگ: چین میں کل آبادی کے تقریباً 71 فیصد یعنی ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ایم آئی فینگ نے بتایا کہ ملک کی 1.4 ارب ویکسین کی خوراکیں مستفیدین کو دی جا چکی ہیں اور 1.01 ارب لوگوں کو دونوں خوراکیں دی جا چکیں۔ ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 15 ستمبر تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

فینگ نے کہا کہ ملک میں جب بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آتے ہیں تو بڑے پیمانے پر تجربہ اور پابندی کے احتیاطی تدابیر کے ذریعے بیماری کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی کے ساتھ متاثرین کو کم از کم دو ہفتے کے لیے ہوٹل کوارنٹائن رکھا جاتا ہے۔


چین اپنے شہریوں کو اپنی ساختہ سائنوفارم اور سائنوویک ویکسینیں لگا رہا ہے۔ چین ہی میں 2019 کے آخر میں سب سے پہلے کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں اس مہلک وائرس کی وبا پھیلی تھی۔ چین اب تک اس مہلک وبا پر قریب قریب قابو پا چکا ہے جبکہ دوسرے ممالک اس سے نبردآزما ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔