ترکی میں زلزلے کے سبب 7 ہلاکتیں

ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب کم از کم سات لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترکی میں زلزلہ
ترکی میں زلزلہ
user

ڈی. ڈبلیو

ترک وزیر داخلہ کے مطابق ایران کے ساتھ ترکی کے سرحدی علاقے میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ دیہات تک پہنچ چکی ہیں اور امدادی کام جاری ہیں۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس زلزلے کے سبب 1066 عمارتیں زمین بوس ہوئی ہیں۔

زلزلوں کی پیمائش کرنے والے یورپی مرکز ای ایم ایس سی کے مطابق یہ زلزلہ سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ایرانی حکام کے مطابق جھٹکے ایران میں بھی محسوس کیے گئے ہیں تاہم ابھی تک وہاں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔


ترک میڈیا کے مطاق اس زلزلے سے ترکی کے 40 سے زائد دیہات متاثر ہوئے اور اس کے علاوہ ترک شہر وان میں بھی عمارات گرنے کی اطلاعات ہیں۔ ترکی اور ایران کا سرحدی علاقے بڑی فالٹ لائنز پر موجود ہیں اور اسی باعث ان دونوں ممالک میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی کے مشرقی حصے میں آنے والے ایک زلزلے کے سبب 40 سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

ایک ایرانی سینیئر اہلکار نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف بھیج دی گئی ہیں تاہم ابھی تک نقصانات یا کسی ہلاکت کے بارے میں اطلاعات نہیں ملیں۔ اس اہلکار کے مطابق ایران میں اس زلزلے سے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ مگر ایک اور اہلکار نے ملکی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصانات ہو سکتے ہیں کیونکہ اب تک 43 دیہات کے متاثر ہونے کی اطلاع ہیں جو 10 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک متاثر ہوئے ہیں۔


ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔