امریکی انتخاب میں ہند نژاد رہنماؤں کا جلوہ، 6 کو ملی کامیابی، رو کھنہ پانچویں بار رکن پارلیمنٹ منتخب

انتخاب جیتنے والے ہند نژاد رہنماؤں میں سہاس سبرمنیم، امی بیرا، راجا کرشن مورتی، پرملا جئے پاس اور شری تھانیدار کے نام بھی شامل ہیں۔ رو کھنہ کا تعلق پنجاب سے ہے اور ان کے نانا مجاہد آزادی تھے۔

<div class="paragraphs"><p>رو کھنہ، تصویر ایکس&nbsp;@RoKhanna</p></div>

رو کھنہ، تصویر ایکس@RoKhanna

user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر اقتدار میں واپسی ہو گئی ہے۔ صدارتی انتخاب کے ساتھ سینیٹ کی 34 اور ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو کی 435 سیٹوں کے لیے انتخاب ہوئے۔ ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو کے انتخاب میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 6 ہندوستانی نژاد رہنماؤں نے بازی ماری ہے۔ ان رہنماؤں میں رو کھنہ نے کیلیفورنیا سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سہاس سبرمنیم ورجینیا سیٹ سے، کیلیفورنیا سے امی بیرا، الینوئس سے راجا کرشن مورتی، واشنگتن سے پرملا جئے پال اور مشی گن سے شری تھانیدار جیت حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے والوں میں سب سے خاص نام رو کھنہ کا ہے۔ رو کھنہ نے کیلیفورنیا کے 17 ویں ضلع سے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر پانچویں مرتبہ فتح حاصل کی ہے۔

رو کھنہ کے کنبہ کی جڑیں جالندھر سے جڑی رہی ہیں۔ ان کے نانا امرناتھ ودیاشنکر پہلی لوک سبھا میں 1952 سے 1957 تک جالندھر سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ امرناتھ ودیا شنکر تحریک آزادی کا حصہ رہے تھے۔ انہوں نے عظیم مجاہد آزادی لالہ لاجپت رائے کے ساتھ آزادی کی تحریک میں اپنا اہم تعاون دیا تھا۔ وہ دو بار جیل بھی گئے تھے۔ انہوں نے کئی سال جیل میں گزارے۔ ان کی پیدائش پاکستان کے سرگودھا ضلع کے بیرا قصبہ میں ہوئی تھی۔ وہ آزادی کے بعد ہندوستان آ گئے تھے۔


1970 میں رو کھنہ کے والدین امریکہ چلے گئے۔ ان کے والد کیمیکل انجینئر تھے، جنہوں نے آئی آئی ٹی اور پھر مشی گن یونیورسٹی سے پڑھائی کی۔ ان کی والدہ ٹیچر ہیں۔ رو کھنہ کی پیدائش 1976 میں امریکہ کے فیلاڈیلفیا میں ہوئی۔ ان کے کنبہ میں ان کی اہلیہ اور دو بچے ہیں۔ اوبامہ کے وقت وہ وزارت کامرس میں نائب وزیر کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ اس عہدے پر وہ اگست 2009 سے 2011 تک رہے۔

پہلی مرتبہ 2016 میں امریکی کانگریس کے لیے رو کھنہ کا انتخاب ہوا تھا۔ انہوں نے مسلسل 8 مرتبہ انتخاب جیت چکے مائیک ہونڈا کو شکست دی تھی۔ واضح ہو کہ امریکہ میں ہر دو سال بعد ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو کے اراکین کا انتخاب ہوتا ہے۔ اس طرح کھنہ اب تک لگاتار 5 مرتبہ انتخاب جیت چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی حریف انیتا چین کو 43 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔