لبنان میں حکومت مخالف ریلی میں 5000 لوگوں کا مظاہرہ
لبنان میں حکمراں پارٹیاں اب تک حکومت قائم نہیں کر سکی ہیں اور ایک دوسرے پر ملک کے مفاد کو نظر انداز کر کے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کا الزام لگا رہی ہیں۔
بیروت: لبنان میں مئی سے جاری سیاسی بحران کے درمیان بائیں بازو کی جانب سے منعقد حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے لئے راجدھانی بیروت میں 5000 سے زیادہ لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔
مظاہرین نے ’ناکام‘ اقتصادی پالیسی اور نجی بینکوں کو بجٹ فنڈ کی مبینہ منتقلی اور ملک میں جاری توانائی کے بحران کے لئے حکومت اور ممبران پارلیمنٹ پر سخت تنقید کی۔ مظاہروں میں حصہ لینے والے کارکنوں نے ’غربت کی پالیسی‘ کے خلاف ریلیوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
لبنان میں حکمراں پارٹیاں اب تک حکومت قائم نہیں کر سکی ہیں اور ایک دوسرے پر ملک کے مفاد کو نظر انداز کر کے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کا الزام لگا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی معاشی حالت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔
غیر ملکی قرض میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں شام سے 10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی موجودگی سے حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔