ملائیشیا میں کورونا انفیکشن کے 4362 اور جنوبی کوریا میں 7414 نئے معاملے
اس وقت ملک میں 55475 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں سے 400 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور 198 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔
کوالالمپور: ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 4362 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2711764 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کے مطابق اس عرصے کے دوران 18 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد اموات 31044 ہو گئی ہے۔ اس دوران 5098 مریض صحت یاب ہوئے۔ ملک میں اب تک 2625245 افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
اس وقت ملک میں 55475 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ان میں سے 400 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور 198 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ جمعہ کو ملک میں 160974 لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ اب تک ملک میں 79.4 فیصد اہل آبادی کو کورونا کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، جب کہ 78.2 فیصد لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا کے 7414 نئے کیسز
جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 7435 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 558864 ہو گئی ہے۔ ملک میں مسلسل چار دنوں سے سات ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ایک دن پہلے 7434 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ دارالحکومت سیول میں سب سے زیادہ نئے کیسز 2788، اس کے بعد گیانگی صوبے میں 2033 کیسز اور مغربی بندرگاہی شہر انچیون میں 599 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں بھی وائرس کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ غیر کیپٹل ریجن میں متاثرہ افراد کی تعداد 1864 ہے جو کہ کل مقامی انفیکشن کا 25.6 فیصد ہے۔
ملک میں اومیکران ویرینٹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 166 ہو گئی ہے، جن میں 42 غیر ملکی اور 124 مقامی کیسز شامل ہیں۔ اس دوران 53 کووڈ مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4644 ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔