امریکہ کے کولوراڈو میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
امریکہ کے کولوراڈو کے ارورہ میں فائرنگ سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ ارورہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی رات دیر گئے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع ملی
لاس اینجلس: امریکہ کے کولوراڈو کے ارورہ میں فائرنگ سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ ارورہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی رات دیر گئے ایک گھر میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر سے تین افراد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد کیں۔
مشتبہ افراد میں سے ایک کی شناخت جوزف کیسٹورینا (21) کے طور پر کی گئی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ گھر میں ہلاک ہونے والی خاتون کے ساتھ کام کرتا تھا۔ فائرنگ سے مرنے والی خاتون کے اہل خانہ نے مقامی ٹی وی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ کچھ مشتبہ افراد گھر میں چھپے ہوئے تھے، جب گھر کے لوگ ایک تقریب سے گھر واپس آئے تو گھر میں چھپے بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آس پاس کے ایک میل کے علاقے میں لوگوں کو چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے اور پولیس نے رات کو علاقے کی تلاشی لی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔