عراق واقع امریکی سفارت خانہ کے قریب پھر داغے گئے 3 راکٹ

اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی فوری رپورٹ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دریائے دجلہ پر واقع اس گرین زون پر باغی اکثر مورٹار اور راکٹوں سے حملہ کرتے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی محفوظ گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے۔یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے دی ہے۔ اہلکار کے مطابق پیر کی رات تقریباً 12 بجے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی فوری رپورٹ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دریائے دجلہ پر واقع اس گرین زون پر باغی اکثر مورٹار اور راکٹوں سے حملہ کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں حزب اللہ باغیوں کی طرف سے عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملوں کے بعد امریکہ نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی حملہ کرکے ایران کے سب سے ٹاپ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور كرد باغیوں کے کمانڈر کو مار گرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔