غزہ میں آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک
فلسطین کے شمالی غزہ کی پٹی میں جمعرات کو ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے سات بچوں سمیت کم از کم اکیس افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی
غزہ: فلسطین کے شمالی غزہ کی پٹی میں جمعرات کو ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے سات بچوں سمیت کم از کم اکیس افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
انڈونیشیا کے اسپتال کے ڈائریکٹر صالح ابو لیلیٰ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے تل زطار میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فلسطینی شہری دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے امدادی ٹیمیں اور متعدد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے ہیں۔
غزہ میں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ عمارت کے اندر ذخیرہ شدہ ایندھن کی بڑی مقدار کی وجہ سے لگی ہو گی۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشی عمارت ابو ریا خاندان کی تھی جہاں خاندان کا ایک فرد مصر سے طویل انتظار کے بعد واپسی کا جشن منا رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔