ملیشیا میں کورونا وائرس کے 15759 نئے معاملے، 334 افراد ہلاک
ملیشیا میں مجموعی آبادی کا تقریباً 68 فیصد کو کووڈ ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک دے دی گئی ہے، جبکہ 57.5 فیصد لوگوں کو مکمل خوراک دی گئی ہے۔
کوالالمپور: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 15759 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 334 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔ ملیشیا کی وزارت قومی صحت کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ 27 ہزار 934 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 334 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24،078 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا، 16650 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ اب تک ملک میں 18 لاکھ 97 ہزار 383 افراد کورونا سےشفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس کے 206473 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ملیشیا میں مجموعی آبادی کا تقریباً 68 فیصد کو کووڈ ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک دے دی گئی ہے، جبکہ 57.5 فیصد لوگوں کو مکمل خوراک دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔