تحقیق: 14.5 فیصد نوجوان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کورونا وائرس کی زد میں

چین اور امریکہ کے سائنسدانوں کے ذریعہ کی گئی ایک تحقیق کے مطابق 262 کیسز میں سے 38 کیس ایسے پائے گئے، جب نوجوان ٹھیک ہونے کے دو ہفتے بعد دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بیجنگ: ماہرین کی ایک اسٹڈی میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر 14.5 فیصد نوجوان اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد دوبارہ اس سے متاثر ہوئے۔ کورونا وائرس کی یہ اسٹڈی چین اورامریکہ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ تحقیق کے مطابق 262 کیسزمیں سے 38 کیس ایسے پائے گئے، جب نوجوان ٹھیک ہونے کے دو ہفتے بعد دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہوئے، اس کا مطالعہ جنوبی چین کے صوبہ گوانڈونگ سے ہیلتھ کے حکام نے فروری کے آخر میں کیا تھا، جس میں تقریباً 14 فیصد معاملات میں یہ پایا گیا کہ نوجوان اس جان لیوا وائرس سے ٹھیک ہونے کے دو ہفتے کے اندر دوبارہ اس کی زد میں آ گئے۔

ماہرین کے مطابق جو 38 افراد دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ان میں صرف ایک شخص کی عمر60 سال سے زیادہ، جبکہ سات کی عمر 14 سال سے کم تھی۔ ساتھ ہی ماہرین کوپتہ چلا کہ جو 38 لوگ دوبارہ متاثر ہوئے ان میں سے چند لوگوں نے ہلکی کھانسی اور سینے کی جکڑن کی شکایت کی جبکہ کسی کو بھی بخار نہیں ہوا۔


دوسری جانب اس وبا کے اہم مرکز چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان کے تونگجی اسپتال کی ٹیم کی طرف سے گزشتہ ماہ کی گئی تحقیق میں محض تین فیصد ایسے معاملے سامنے آئے، جب لوگ دوبارہ اس انفیکشن کی زد میں آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔