فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا 10واں دن: 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی ہلاک

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک فضائی حملوں میں کم از کم 242 فلسطینی ہلاک ہو چُکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

غزہ: فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں اسرائیل کی جارحیت دسویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ فضائی حملوں اور بمباری کے باعث 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کاروائیوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید اور 1108 زخمی ہوئے۔ دریں اثنا عالمی رہنماؤں کی طرف سے سخت اپیل کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیلی شہری پر امن زندگی میں واپس نہیں آتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔ گزشتہ روز نیتن یاہو نے کہا کہ ’اسلامی جہاد‘ کو ایسی ضربیں لگی ہیں، جن کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے۔


ذرائع کے مطابق حماس اور اسلامی جواد نے کہا ہے کہ اس کے کم از کم 20 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 130 ہے۔ ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک فضائی حملوں میں کم از کم 242 فلسطینی ہلاک ہو چُکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔ حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں ایک 5 سالہ لڑکے سمیت 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔