تھائی لینڈ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک، 100 زخمی

تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے دس لوگوں کی موت ہو گئی اور 118 جھلس گئے، اس کے علاوہ 200 سے زیادہ رہائشی مراکز اور ایک مقامی بازار بھی حادثہ سے متاثر ہوا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں ہفتہ کو پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم دس لوگوں کی موت اور 118 زخمی اور جھلس گئے، اس کے علاوہ 200 سے زیادہ رہائشی مراکز اور ایک مقامی بازار بھی حادثہ سے متاثر ہوا۔

تھائی میڈیا نے بتایا کہ دھماکا تقریباً 03:00 بجے ہوا۔ تھائیرتھ ڈیلی اخبار کی خبر کے مطابق، ملائیشیا کی سرحد سے متصل تھائی شہر سو نگائی کولک میں زیر تعمیر آتش بازی کے کارخانے کے گودام میں دھماکہ ہوا۔


اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ ویلڈنگ کے دوران ایک چنگاری کی وجہ سے ہوا جو آتش بازی کے ڈبے میں گری۔ دھماکے سے لگنے والی آگ پر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے تک قابو پالیا گیا۔ اخبار نے کہا کہ پولیس اور صوبائی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔