انڈین خواتین ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں
كاكامیگاهارا: انڈین خواتین ہاکی ٹیم اپنی ناقابل شکست سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو خواتین ایشیا کپ میں قزاخستان کو 1۔7 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
كاكامیگاهارا کاواساکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل مقابلے میں گرجيت کور نے ہیٹ ٹرک لگائی اور چوتھے، 42 ویں اور 56 ویں منٹ میں گول مار دیئے جبکہ نونیت کور نے 22 ویں و 27 ویں اور دیپ گریس ایکا نے دو پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے 16 ویں اور 41 ویں منٹ میں گول داغے۔یوں تو میچ میں قزاخستان نے ویرا ڈوماشنیوا کے دوسرے منٹ میں ہی گول کی وجہ سے 0۔1 کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن ہندستان نے دو منٹ بعد چوتھے منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کر لیا اور گرجيت نے گول لگاتے ہوئے اسے برابری دلا دی۔ اس کے بعد انڈین ٹیم کی کھلاڑیوں نے قزاخ گول کیپر گزال بخاودین کے پسینے چھڑا دیئے۔
ہندوستانی ٹیم نے اپوزیشن ٹیم کو اپنے دائرے میں داخل ہونے کا موقع نہیں دیا، لیکن اپنے لئے مسلسل مواقع ڈھونڈتی رہی۔ رانی کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے صحیح موقعوں پر پنالٹی کارنر حاصل کئے اور اپوزیشن ٹیم پر دباؤ بناتے ہوئے دیپ نے 16 ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں بدل کر 1۔2 سے ٹیم کو برتری دلادی۔ اس کے بعد نونیت نے 22 ویں اور 27 ویں منٹ میں دو فیلڈ گول داغے اور دوسرے ہی کوارٹر میں اسکور 1۔4 تک پہنچادیا ۔
دس منٹ کے ہاف بریک کے بعد تیسرے کوارٹر میں قزاخ گول کیپر نے اچھا ڈیفینس کیا لیکن 41 ویں منٹ میں دیپ نے دوبارہ پنالٹی حاصل کرلی اور اس پر گول دے مارا ۔ گرجیت نے بہترین ڈریگ فلک پر اپنا دوسرا گول ایک منٹ بعد ہی لگادیا ۔
22 سالہ گرجیت نے 56 ویں منٹ میں ایک اور ملے پنالٹی کارنر پر گول لگاکر اپنی ہیٹ ٹرک بھی پوری کرلی اس طرح ہندستان نے 1۔7 سے یہ میچ جیت لیا۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔