ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے فرانس کو شکست دی

جوگراج سنگھ نے 60ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر کے ذریعے اپنا دوسرا گول کر کے ہندوستان کو 5-4 سے جیت دلائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پانچ ملکی ٹورنامنٹ ویلنسیا 2023 کے اپنے چوتھے اور آخری میچ میں فرانس کو 5-4 سے شکست دی ہے۔

یہاں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں فرانس نے اس وقت برتری حاصل کی جب 11ویں منٹ میں لوکاس مونٹیکوٹ نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں وویک ساگر پرساد نے 16ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ہندوستان کو برابری پر پہنچا دیا۔ جوگراج سنگھ نے 20ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کو برتری دلائی جس کے بعد کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 25ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر برتری کو دگنا کردیا۔ فرانس کو جلد ہی پنالٹی اسٹروک ملا اور ایٹین ٹنویز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 28 منٹ پر گول کر دیا۔


فرانس نے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر 43ویں منٹ میں گیسپارڈ بومگارٹن کے گول سے برابری کر دی۔ فرانس نے 53 ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر سے ایٹین ٹائنویج کے ذریعے برتری حاصل کی، لیکن ٹیم کی خوشی زیادہ دیر تک نہیں رہی کیونکہ ہرمن پریت سنگھ نے 56 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے اپنا دوسرا گول کیا۔ جوگراج سنگھ نے 60ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر کے ذریعے اپنا دوسرا گول کر کے ہندوستان کو 5-4 سے جیت دلائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔