ہندوستان ویلز کو شکست دیکر پول ڈی میں دوسرے مقام پر

انگلینڈ نے اس پول سے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ہندستان کو ٹاپ-8 میں پہنچنے کے لیے کراس اوور میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستان نے آکاش دیپ سنگھ کے دو گولوں کی بدولت کل ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ویلز کو 4-2 سے شکست دیکر پول ڈی میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شمشیر سنگھ نے21ویں منٹ میں اور ہرمن پریت سنگھ نے59ویں منٹ میں  ہندوستان کی جانب سے ایک ایک گول کیا، جبکہ آکاش دیپ  نے32ویں اور 45ویں منٹ میں  دو گول کئے۔

پول ڈی میں پہلے نمبر پر رہنے کے لیے ہندوستان کو کم از کم آٹھ گول سے جیتنا ضروری تھا، تاہم میزبان ٹیم یہاں بھی ویسی جارحیت نہیں دکھا سکی۔


ہندوستان نے پہلی سیٹی پر ویلز کے ہاف میں جگہ بنا لی لیکن گول کیپر ٹوبی رینالڈس کوٹرل نے اسے گول نہیں کرنے دیا۔ مندیپ سنگھ نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے ٹھیک پہلے گول پر ایک اور شاٹ لیا لیکن اس بار بھی گیند کوٹرل کو پار نہیں کر سکی۔

ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں بھی ویلز پر دباؤ برقرار رکھا اور 21ویں منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ پنالٹی کارنر سے گول کرنے میں ناکام رہے لیکن شمشیر نے گیند کو جال میں ڈال کر ہندستان کو برتری دلائی۔


آکاشدیپ سنگھ نے تیسرے کوارٹر کے شروع میں ہی فیلڈ گول کے ذریعے ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا، لیکن اس کے بعد ویلز کے آل راؤنڈ کھیل نے ہندوستان کو پیچھے کھینچ لیا۔ ہندوستان 32 ویں، 35 ویں، 40 ویں اور 41 ویں منٹ میں پنالٹی کارنرپر گول نہیں کرسکا جبکہ ویلز نے 42 ویں اور 44 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

آکاشدیپ نے چوتھے کوارٹر کے اوائل میں ایک اور گول کیا جبکہ ہرمن پریت نے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدلنے میں کامیاب رہے۔ ہندوستان نے یہ میچ 4-2 سے جیت لیا، حالانکہ یہ جیت ہندوستان کو پول ڈی میں سرفہرست رکھنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔


ہندوستان اور انگلینڈ نے تین میچوں میں سات سات پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی، لیکن انگلینڈ (نو) گول فرق پر پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ہندوستان (چار) پول ڈی میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ نے اس پول سے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جب کہ ہندستان کو ٹاپ-8 میں پہنچنے کے لیے کراس اوور میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔