جرمنی نے جاپان پر شاندار جیت سے اپنی عالمی کپ کی مہم کا آغاز کیا

جرمنی اس جیت کے ساتھ پول ’بی‘ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا، جبکہ اس پول کے پہلے میچ میں کوریا کو 5-0 سے روندنے والا بیلجیئم ٹاپ پر برقرار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دو بار کی عالمی چمپئن جرمنی نے مردوں کی ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2023 میں پول ’بی ‘کے مقابلے میں جاپان کو 3-0 سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے میٹس گرمبش  نے36ویں منٹ میں، کرسٹوفر رور نے41ویں میں اور تھیس پرنس نے49ویں میں  گول داغے۔

سابق عالمی چیمپئن جرمنی نے پہلے ہی منٹ سے جارحانہ انداز اپنایا لیکن پہلے اور دوسرے کوارٹر میں اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ابتدائی ہاف میں جاپان کے دفاع کو توڑنے کی ناکام کوششوں کے بعد، جرمنی نے تیسرے کوارٹر میں جاپانی ہاف میں مزید دلیری سے آگے بڑھنا شروع کیا۔ انہیں اس کا پھل 36 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ساتھ ملا، جسے کپتان گرمبش نے گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔


ایک گول سے پیچھے رہنے پر جاپان نے کچھ دیر بعد جرمنی کے ہاف میں جگہ بنائی، لیکن ماساکا اوہاشی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رور گیند لے کر جاپانی گول کے قریب آ گئے۔ جاپانی گول کیپر نے رور کو بائیں کونے میں چیک کرنے کی کوشش کی لیکن رور نے چکما دیتے ہوئے گیندکو نیٹ میں ڈال دیا۔

آخری کوارٹر میں جرمنی نے تھکے ہوئے جاپانی دفاع کو آسانی کے ساتھ بار بار توڑا۔ میچ کے 49ویں منٹ میں پرنس نے رور کی مدد سے جرمنی کی جانب سے تیسرا گول کیا۔ پرنس کو بھی اگلے ہی منٹ میں گول کرنے کا موقع ملا لیکن ان کا شاٹ گول پوسٹ کی بائیں جانب سے نکل گیا۔


جاپان نے آخری منٹوں میں لگاتار دو پنالٹی حاصل کیں، لیکن وہ دونوں میں سے کسی کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں جاپانی ٹیم کو 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جرمنی اس جیت کے ساتھ پول ’بی‘ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا، جبکہ اس پول کے پہلے میچ میں کوریا کو 5-0 سے روندنے والا بیلجیئم ٹاپ پر برقرار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔