ہاکی : جرمنی اور بیلجیئم نے سنسنی خیز ڈرا کھیلا

2018 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی تھیں  تو بیلجیئم نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دو بار کا عالمی چمپئن جرمنی اور دفاعی چمپئن بیلجیئم کے درمیان منگل یعنی کل کھیلا گیا ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول’ بی‘ کا مقابلہ 2-2 سے ڈرا پر ختم ہوا۔

کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی جانب سے سیڈرک چارلیئر نے9ویں منٹ میں  اور وکٹر سیگنیز  نے54ویں منٹ میں گول کیے جبکہ جرمنی کی جانب سے نکلاس ویلن نے22ویں میں اور ٹام گرمبش نے52ویں منٹ میں گول کئے۔


2018 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں تو بیلجیئم نے جرمنی کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ یہاں بھی بیلجیئم نے نویں منٹ میں سیڈرک کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی۔ پہلے کوارٹر میں پیچھے رہنے کے باوجود جرمنی نے اپنا حملہ نہیں چھوڑا اور 22ویں منٹ میں نکلوس نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

اس گول کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن آدھے گھنٹے تک کوئی بھی گول نہ کرسکا۔ جرمنی کی کوششیں بالآخر چوتھے کوارٹر میں رنگ لائیں جب انہیں 52ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا۔ ٹام نے اس کا فائدہ اٹھایا اور گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی لیکن تھیز پرنز کو گرین کارڈ دکھا دیا گیا اور انہیں پچ سے باہر جانا پڑا۔


بیلجیئم نے جرمنی کو دفاع میں ایک آدمی کی کمی کے موقع کا فائدہ اٹھایا اور سیگنیز نے دفاعی چیمپئن کے لیے پانچ منٹ باقی رہتے گول کردیا۔ سیگنیز کے اس گول کی وجہ سے میچ برابری پر ختم ہوا اور دونوں ٹیموں نے دو دو پوائنٹس بانٹے۔

بیلجیئم اور جرمنی اب بھی پول بی میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور کوارٹر فائنل تک رسائی کی دوڑ میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔