خسرہ اور روبیلا کی ٹیکا کاری کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے میں میڈیا کے اہم کردار

پنکج پچوری نے کہا کہ  معلومات کو خبر کی شکل میں پیش کرنے کے لئے اس  کا فیکٹ چیک ہونا چاہئے اور اس کے ہر پہلو پر غور کیا جانا چاہئے۔

تصویر بشکریہ یونیسیف
تصویر بشکریہ یونیسیف
user

سید خرم رضا

روبیلا اور خسرہ کے معاملوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہندوستان ان اوپر کے دس ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ خسرہ اور روبیلا کے معاملہ ہیں ۔کووڈ اور ٹیکا کاری کو شک کی نظر سے دیکھنے کی وجہ سے اس کے خلاف جاری ٹیکا کاری مہم زبردست متاثر ہوئی۔ اس تعلق سے جو بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس میں ذرائع ابلاغ کے اہم کردار پر ممبئی میں یونیسیف کے اشتراک سے وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ایک دو روزہ ورکشاپ منعقد کی  جس میں ساٹھ سے زائد میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی ۔

روبیلا اور خسرہ کے تعلق سے جاری ٹیکا کاری مہم پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے یونیسف کے ڈاکٹر آشیش نے اس کے خطرات اور ٹیکاری کاری مہم  کو درپیش دشواریوں کا ذکر کیا ۔انہوں نے پریزینٹیشن کے ذریعہ یہ سمجھایا کہ حالات کیا ہے اور کتنے فیصد لوگ کس وجہ سے ٹیکا کاری نہیں کروا رہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے ذہن میں کئی طرح کے سوال ہیں جس میں یہ بھی ہے کہ ٹیکا لگوانے کی وجہ سے بخار آ جاتا ہے،ساتھ میں ان کی ترجیح ٹیکا لگوانے کی نہیں ہے بلکہ روزگار کی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی دہاڑی چھوڑ کر ٹیکا لگوانے نہیں جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے بھی ٹیکا کاری مہم متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے جہاں مغربی بنگال اور دہلی میں  روبیلا اور خسرہ کے خلاف مہم بند ہے وہیں  گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، اور مہاراشٹر میں مہم جاری ہونے کے باوجود بہت تیزی کے ساتھ معاملہ رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ اس موقع  پر جہاں وزارت کی ایڈیشنل کمشنر (ٹیکا کاری) ڈاکٹر وینا دھون نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اس کے خطرات اور اس کے خاتمہ کے لئے سال 2023 کے روڈ میپ کا تفصیل سے ذکر کیا ۔انہوں نے شرکاء کو خسرہ کی علامات، جان لیوا بیماری سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں  آگاہ کیا۔


پریس انفارمیشن بیورو کے ویسٹرن ریجن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ سمیتا وتس شرما نے کہا کہ میڈیا مستند معلومات اور غلط معلومات کے انسداد کے لیے پی آئی بی کی ویب سائٹ اور بیورو کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر پی آئی بی فیکٹ چیک تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

کچھ ریاستوں میں خسرہ کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں وزارت صحت و خاندانی بہبود نے خطرے سے دوچار علاقوں میں 9 ماہ سے 5 سال کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا پر مشتمل ٹیکے  کی ایک اضافی خوراک دینے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ خوراک 9-12 ماہ کی پہلی خوراک اور 16-24 ماہ میں دوسری خوراک کے بنیادی ویکسینیشن شیڈول کے علاوہ ہوگی۔


شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، الکا گپتا، کمیونیکیشن اسپیشلسٹ، یونیسیف انڈیا نے کہا، "میڈیا کے پیشہ ور افراد کے طور پر، آپ کے پاس قوت مدافعت کے بارے میں حقائق پر مبنی پیغامات کے ذریعے اپنے قاری  میں بیداری پیدا کرنے کی طاقت ہے ۔‘‘

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور سابق وزیر اعظم کے سابق میڈیا ایڈ وائزر پنکج پچوری نے خبر کے تعلق سے اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ معلومات اور خبر میں فرق ہے اور معلومات کو خبر کی شکل میں پیش کرنے کے لئے اس  کا فیکٹ چیک ہونا چاہئے اور اس پر کافی غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے غلط خبر کے شائع  یا نشر ہونے سے  نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔


امر اجالا کے سابق ایگز یکٹو  ایڈیٹر سنجے ابھیگیان نے اپنے انداز میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خبر بنانے سے پہلے صحافی کو خبر کے ہر پہلو کی جانچ کرنی چاہئے۔

ورکشاپ میں میڈیا کے معروف پیشہ ور افراد بشمول سمیتا وتس شرما، اے ڈی جی، پی آئی بی (مہاراشٹرا اور گوا)، پنکج پچوری، میڈیا ایڈیٹر، جی او نیوز، سنجے ابھیگیان، سابق ایگزیکٹیو ایڈیٹر، امر اجالا (دہرادون) اور ڈاکٹر ایم ایچ۔ غزالی نے اپنی قیمتی آرا ورکشاپ میں پیش کی ۔


صحت کے ماہرین بشمول ڈاکٹر پریش کنتھریا اور ڈاکٹر میتا، سرویلنس میڈیکل آفیسرز، ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر ارون کمار ماروتی گائیکواڑ، اے ایچ او، امیونائزیشن پر توسیعی پروگرام، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن، اور ڈاکٹر ایس شکلا، ڈائریکٹر امیونائزیشن، این ایچ ایم، حکومت مدھیہ پردیش نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء اور ان کے سوالات۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔