کورونا ویکسین ٹیکہ کاری: اس سال کے آخر تک 52 کروڑ سیرنج کا ذخیرہ کرے گا یونیسیف

کورونا وائرس (کووڈ 19) کی ویکسن کے تیار ہوتے ہی دنیا بھر میں شروع ہونے والی ٹیکہ کاری پروگرام کو کامیابی بنانے کے مقصد سے یونیوسیف نے اپنے گوداموں میں 52 کروڑ سیرنج کا ذخیرہ کرنے کا اعلان کیا ہے

تصویر بشکریہ یونیسیف ڈاٹ او آر گی
تصویر بشکریہ یونیسیف ڈاٹ او آر گی
user

یو این آئی

نئ دہلی/ نیویارک : کورونا وائرس (کووڈ 19) کی ویکسن کے تیار ہوتے ہی دنیا بھر میں شروع ہونے والی ٹیکہ کاری پروگرام کو کامیابی بنانے کے مقصد سے یونیوسیف نے اپنے گوداموں میں 52 کروڑ سیرنج کا ذخیرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں قہر برپانے والے کووڈ 19 کے انفیکشن سے نجات پانے کےلئے اس کی ویکسن تیار کرنے کی کوششیں زور شور سے ہورہی ہیں اور ساتھ ہی اس کے تیار ہونے پر لوگوں تک اس کی جلد پہنچ یقینی بنانے کےلئے بھی منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ویکسن کی پہنچ عام لوگوں تک یقینی بنانے کےلئے کئی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اور انجیکشن دینے کےلئے پہلی ضرورت تو سیرنج کی ہی ہوتی ہے۔


یونیسیف کا کہنا ہے کہ ٹیکہ کاری پروگراموں میں سیرنج کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی اس نے 52 کروڑ سیرنج کا ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یونیسیف نے بتایا کہ سال 2021 تک اس کا منصوبہ ایک ارب سیرنج کا ذخیرہ کرنے کا ہے۔ اس نے کہا کہ جیسے ہی کورونا ویکسن کا ٹیسٹ ختم ہوتا ہے اور انہیں استعمال کرنے کی اجازت مل جاتی ہے، تو پوری دنیا کو ویکسن کی طرح سیرنج کی بھی اتنی ہی ضرورت ہوگی۔

یونیسیف کی شروعاتی سپلائی کو یقینی بنائے گا اور یہ دیکھے گا کہ کورونا ویکسن کے آنے سے پہلے ملکوں کو سیرنج مل جائے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ دیگر بیماریوں کی ٹیکہ کاری کےلئے خریدی جانے والی 62 کروڑ سیرنج کے علاوہ ایک ارب سے زیادہ سیرنج کورونا ویکسن کی ٹیکہ کاری پروگرام کےلئے خریدے گا۔


یونیسیف کی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا،’’کورونا انفیکشن کے خلاف دنیا بھر میں کی جانے والی ٹیکہ کاری تاریخ کی سب سے بڑی سطح پر ٹیکہ کاری کا پروگرام ہوگا اور اس پروگرام کو ویکسن کے پروڈکشن کے ساتھ ہی تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا۔ ٹیکہ کاری پروگرام میں تیزی لانے کےلئے ابھی سے اپنی رفتار بڑھانی ہوگی۔ اس سال کے آخر تک 50 کروڑ سے زیادہ سیرنج ہمارے پاس ہوں گے اور انہیں ضرورت پڑنے پر فوراً استعمال میں لایا جا سکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔