آن لائن گیم کے بڑھتے رجحان سے ذہنی صحت کو خطرہ
پچھلے ایک مہینے کے دوران مبینہ طورپر آن لائن گیم کے یوزرس کی تعداد 30کروڑ کی تعداد کو بھی پار کرچکی ہے۔اس میں کافی حد تک شہری یوزرس کا حصہ ہے
کورونا وائرس (کوویڈ -19) کی وبا سے بچنے کےلئے ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ جہاں گھروں کے اندر سمٹ گیا ہے وہیں خالی وقت میں آن لائن کی طرف بڑھتا رجحان لوگوں کی ذہنی صحت کے لئے خطرہ بنتا نظر آرہا ہے۔
پچھلے ایک مہینے کے دوران مبینہ طورپر آن لائن گیم کے یوزرس کی تعداد 30کروڑ کی تعداد کو بھی پار کرچکی ہے۔اس میں کافی حد تک شہری یوزرس کا حصہ ہے،جو کہ کچھ معاملوں میں 50فیصد کے برابر ہے۔اس کے علاوہ چھوٹے شہروں،قصبوں اور دیہی علاقوں کے لوگ بھی بہت پیچھے نہیں ہیں۔اسمارٹ فون کی سہولت سے گیمنگ پلیٹ فارمس نے ملک میں سبھی عمر اور سماجی اقتصادی پس منظر کے لوگوں کو متوجہ کیاہے۔
آن لائن گیم کی بڑھتی عادت اور اس کے خطرناک تناسب میں پہنچنے کی حالت کے سلسلے میں ماہر نفسیات نے لوگوں خصوصاً بچوں اور نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر نفسیاتی اور علمی انتشار کے سلسلے میں گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف پالی ٹیکنک کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور وائرس چانسلر ڈاکٹر آر کے سوری کا کہنا ہے کہ آن لائن گیمنگ کا بڑھتا چلن یقینی طورپر لوگوں کی عادتوں پر اثر ڈالنے اور کئی یوزرس کے جنون کو اکسانے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ آن لائن گیمنگ سے چپکے رہنے کا پورا عمل کئی یوزرس کے درمیان خراب عادتوں کو پیدا کرتا ہے۔انہوں نے زوردیا کہ کم از کم 15 سے 20 فیصد یوزرس اس خطرناک نشہ کی لت سے ایک بڑا سماجی بحران کھڑا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ آن لائن گیم سے فوری طور پر اطمینان پاسکتے ہیں لیکن اس کی لت لگ جانے سے وہ ٹیشن اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر دیپالی نے کہا کہ آن لائن گیم کی لت سے لوگوں کی ذہنی صحت پر کافی سنگین اثر پڑے گا اور خاص کر بچوں، نوجوانوں میں زیادہ جارحانہ پن پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچے اور نوجوان تقریباً 14۔ 15 گھنٹے آئن لائن گیم کے پلیٹ فارموں پر گزار کر اپنی پڑھائی، کام اور نیند کے کھلواڑ کررہے ہیں۔ اس سے لوگوں کی یاد داشت اور یکسوئی (کنسنٹریشن) کی صلاحیت پر بھی کافی اثر پڑتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ چاہے آپ جیتیں یا ہاریں،آپ اصل میں فزیکل دنیا کی ضرورت اور رسم و رواج کو چھوڑکر ورچوئل دنیا میں رہنا شروع کردیتے ہیں۔
یو ٹیوب، سونی، مائیکرو سافٹ جیسے چینل اور کمپنی آن لائن گیم کے یوزرس کو راغب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ بھی کررہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو کے یوزر کی تعداد میں گزشتہ ایک مہینے میں تیزی سے آضافہ ہوا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 560 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ یوزرس کی تعداد کے ساتھ ہندوستان دنیا میں دوسرا سب سے بڑا آن لائن بازار ہے، جو صرف چین سے پیچھے ہے اور یہ تعداد حیرت انگیز طور پر بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان سب سے بڑے ڈیٹا یوزر والے ممالک میں سے ایک ہے جواُن صارفین میں سے ایک ہے جو ای۔ کامرس اور آن لائن تفریح صنعت کا اہم مرکز بنتا جارہاہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔