’اومیکرون کے خلاف اسپوتنک وی کی تاثیر پر 10 دنوں کے اندر تجربہ کیا جائے گا‘
روس کے گمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی نئی شکل اومیکرون کے خلاف روسی اسپوتنک وی ویکسین کی تاثیر کا 10 دن کے اندر تجربہ کیا جائے گا
ماسکو: روس کے گمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گِنٹسبرگ نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی نئی شکل اومیکرون کے خلاف روسی اسپوتنک وی ویکسین کی تاثیر کا 10 دن کے اندر تجربہ کیا جائے گا۔ گنٹسبرگ نے کہا۔"میرے خیال میں اومیکرون پر اسپوتنک وی کی تاثیر کو جانچنے کے لیے 10 دن کافی ہوں گے‘‘۔
تقریباً ایک ہفتہ قبل گنٹسبرگ نے کہا تھا کہ گیملیا ریسرچ سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کو جو جنوبی افریقہ سے روس پہنچے تھے انہیں ویکسین لگائی گئی تھی۔
نومبر کے آخر میں انہوں نے کہا کہ موجودہ ویکسین کو تبدیل کرنے کے بارے میں اوراومیکرون کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر ضرورت ہو تو نئی ویکسین تیار کرنے میں 10 دن سے زیادہ نہیں لگیں گے اور ریگولیٹری عمل میں ڈیڑھ سے ڈھائی ماہ لگیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔