زہریلی فضا میں خود کو صحت مند رکھنے کا چیلنج، خوراک میں لانی ہوگی ضروری تبدیلی
دہلی میں لوگ زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ ان حالات میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے پھیڑوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے۔
دہلی-این سی آر میں مسلسل ہوا کی کوالیٹی خراب سے خراب تر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ ہوا کی خراب ہوتی کوالیٹی کی وجہ سے فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فضائی آلودگی کئی طریقوں سے ہماری صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایسے میں ان حالات میں خود کو صحت مند رکھنے کے لیے پھیپھڑوں کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے۔
آلودگی سے بچنے کے لیے ہم اپنی ڈائٹ میں آنولہ شامل کر سکتے ہیں۔ آنولہ کو وٹامن سی کا اچھا ذرائع مانا جاتا ہے۔ وٹامن سی جسم کے لیے سب سے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو فری ریڈیکل کی صفائی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ وہیں ہری پتّے دار سبزیوں کا بھی استعمال ضروری ہے۔ یہ نہ صرف آلودگی سے بچاتی ہیں بلکہ جسم کے لیے کافی فائدہ مند بھی مانی جاتی ہیں۔ سبزیوں میں ہری دھنیا کے پتّے، چولائی کا ساگ، گوبھی اور شلجم میں وٹامنس کے عنصر پائے جاتے ہیں۔
سردیوں میں گڑ کھانا کافی فائدہ مند ہے کیونکہ گڑ میں موجود آئرن خون میں آکسیجن کی سپلائی کو آسان بنائے رکھنے میں مدد کرتا ہے جو آلودگی سے بچانے میں کارآمد ہے۔ خشک میوے کھانا بھی صحت کے لیے مفید مانا جاتا ہے۔ میوے میں بادام، پستا، اکھروٹ وغیرہ کو کھانے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ وٹامن ای کے اچھے ذرائع مانے جاتے ہیں۔ وٹامن ای الودگی سے بچانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ادرک میں کافی مقدار میں دوائی کی خوبیاں پائی جاتی ہے، اسے دواؤں کی خوبیوں کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔ سردیوں میں ادرک کھانے سے امیون سسٹم مضبوط بنتا ہے۔ یہ موسمی انفکشن سے بچانے کے علاوہ آلودگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ادرک کو چائے یا شہد کے ساتھ بھی اس استعمال کر سکتے ہیں۔
ان چیزوں کو اپنے کھانے میں شامل کرکے ہم اپنی صحت کو ٹھیک رکھ سکتے ہیں اور فضا میں پھیلی زہریلی ہوا کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار بھی کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔