ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ
میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر) نے بدھ کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم ستمبر تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار 201 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے یومیہ بڑھتے قہر کو روکنے کے لئے اس کی جانچ، علاج اور رابطے کی تلاش پر مستقل زور دیا جا رہا ہے اور اسی مہم کے تحت یکم ستمبر کو ایک دن میں پھر 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی۔ منگل کو 10 لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ گزشتہ پندرہ دن کے اندر یہ تیسرا موقع ہے جب ایک دن میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔
29 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کے ٹسٹ کیے گئے۔ اس سے قبل 21 اگست کو 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹسٹ ہوئے تھے اور ہندوستان ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کا ٹسٹ کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا۔ میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر) نے بدھ کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم ستمبر تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 43 لاکھ 37 ہزار 201 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب آج وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کم نہیں ہو رہے ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 78357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3769524 پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس سے 1045 متاثرہ افراد کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 66333 ہوگئی۔ اب تک2901909 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62026 مریض صحت یاب ہوئے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 76.98 فیصد اور اموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا کے فعال کیسز 21.26 فیصد یعنی آٹھ لاکھ ایک ہزار 282 ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔