ممنوعہ ’کف سیرپ‘ فروخت کرنے والے کو عدالت نے سنائی 10 سال کی سزائے قید

خصوصی عدالت نے ممنوعہ کف سیرپ کا اپنے گھر میں غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کر کے اسے صارفین کو فروخت کرنے کے ایک معاملے میں ملزم کو 10 سال کی قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کی خصوصی عدالت نے ممنوعہ کف سیرپ کا اپنے گھر میں غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کرکے اسے صارفین کو فروخت کرنے کے ایک معاملے میں ملزم کو 10 سال کی قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

استغاثہ کے مطابق سريا تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ومل کمار یادو کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ندی گاؤ ں روڈ کے رہنے والے ایک تاجر نے اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں نشہ آور ممنوعہ ادویات کا ذخیرہ کر رکھا ہے، جسے شراب پینے والوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ یہ کافی خطرناک ہے ۔


اس کے بعد تاجر انوپ اگروال (34) کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے مکان سے ممنوعہ کف سیرپ 100 ایم ایل کے 150 نگ برآمد کئے گئے ۔اس معاملے میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا ۔

این ڈی پی ایس ایکٹ کے خصوصی جج وویک کمار تیواری نے سماعت کے دوران ملزم کو قصور وار پایا اور گزشتہ روز سزا سنائی ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو دو سال کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔